ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری کابینہ نے مسترد کردی
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا ، اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے تاہم پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمر ی مسترد کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈ ہاک الاؤنس اضافے کی تجویز تھی جب کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی سفارش شامل تھی جو رد کردی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی، کابینہ نئی رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کی منظوری دے گی اور ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایجنڈے میں 14 اگست 2021 کو ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دینا اور
پینل سرچارج کے خاتمے، نادرا ممبر کی تعیناتی، قائداعظم فاونڈیشن ایکٹ 2021 کی بھی منظوری حاصل کرنا بھی شامل ہے۔
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق، دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جانی ہے۔
Comments are closed.