حفیظ کو ویسٹ انڈیز سے زبردستی واپس بلایا گیا ، عماد وسیم کو چھوٹ
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک ) کریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کھیلنے والے سابق کپتان و آل راونڈر محمد حفیظ کو پی سی بی حکام نے زبردستی واپس بلا لیا جب کہ عماد وسیم کو چھوٹ دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئر کے لیے کھیل رہے تھے اور ایونٹ کے فائنل تک وہاں ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتے تھے اور بورڈ کے اجازت نامہ کے مطابق18ستمبر تک قیام بھی کر سکتے تھے۔
چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنینشل ذاکر خان نے محمد حفیظ کی طرف سے درخواست کے باوجود انھیں اصرار کیا کہ وہ 12 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان پہنچیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 25ستمبر سے شروع ہونی ہے اورسینئر بیٹسمین کے پاس 18اگست تک کیلئے بورڈ کااجازت نامہ موجود تھا لیکن اس کے باوجود واپس بلایاگیا اور وہ آج واپس پہنچ رہے ہیں۔
حیرت انیگز طور پر بغیر کارکردگی ٹیم میں سلیکٹ ہونے والے عماد وسیم کو چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے جمیکا کے لیے کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز میں رکنے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا۔
صورتحال سے واضح اشارہ ملتاہے کہ پی سی بی حکام کا سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ کیساہے کیونکہ اس سے قبل ایساہی رویہ اختیار کرکے ٹی ٹوئنٹی میں10ہزار رنز بنانے والے سابق کپتان شعیب ملک کو بھی ٹیم سے الگ کر دیاگیا۔
قومی کرکٹ ٹیم میں اعلیٰ کارکردگی کے باوجود شعیب ملک کو جگہ نہ دی گئی اور حالیہ کچھ عرصہ سے اوسط درجے کی باولنگ اور بیٹنگ کرنے والے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور اب ایک اور امتیازی سلوک کرکے اسے ویسٹ انڈیز میں بھی رکنے کی اجازت مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق شروع میں پی سی بی نے محمد حفیظ سمیت کریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کر نے والے کھلاڑیوں کو 18 ستمبر تک ایونٹ میں شرکت کا اجازت نامہ جاری کیا، بعد کھلاڑیوں کو 12 ستمبر تک پاکستان پہنچنے کا حکم نامہ ملا۔
محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 16 ستمبر کو رپورٹ کرنی ہے تاہم رپورٹ کے مطابق عماد وسیم کو چھوٹ دی گئی ہے ۔
Comments are closed.