افغان حکومت میں شامل وزراء اور ان کی وزارتیں

کابل(ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کردیا یہ اعلان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس میں کیا.

افغان حکومت کی اعلان کردہ کابینہ میں یہ وزراء شامل ہیں.

سراج حقانی وزیرداخلہ اور قاری فصیح الدین آرمی چیف مقرر، طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد عبوری وزیر دفاع مقرر ہوئے.

مولوی نور جلال نائب وزیر داخلہ ہوں مولوی امیر خان متقی وزیر خارجہ ان کے نائب شیر محمد عباس استنکزئی ہوں گے۔

کابینہ میں شامل دیگر وزرا اور ان کی وزارتیں درج ذیل ہیں

ملا خیر اللہ خیرخواہ وزیراطلاعات و ثقافت

خلیل الرحمان حقانی وزیر برائے مہاجرین۔

ذبیح اللہ مجاہد نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ۔

ملّا ہدایت اللہ بدری، مالیات

ملّا عبداللطیف منصور، پانی و بجلی

عبدالباقی حقانی، تعلیم

نجیب اللہ حقانی، برقی مواصلات

خلیل الرحمان حقانی، پناہ گزین افراد

عبدالحق وثیق، انٹیلیجنس

حاجی ادریس، سربراہ افغانستان بینک.

قاری دین محمد حنیف، اقتصادیات

مولوی عبدالحاکم شریعہ، وزیرِ انصاف

نوراللہ نوری، سرحد و قبائل

یونس اخوندزادہ، دیہی ترقی

ملّا عبدالمنّان عمری، عوامی بہبود

ملّا محمد عیسیٰ اخوند، کان کنی

ملّا تاج میر جواد، نائب سربراہ اوّل برائے انٹیلیجنس

ملّا رحمت اللہ نجیب، نائب سربراہ انٹیلیجنس

ملّا عبدالحق، نائب وزیرِ داخلہ برائے انسدادِ منشیات

 

Comments are closed.