پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید98افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک بار پھر اموات میں اضافہ ہو گیاہے اوراس مہلک وبا سے مزید98افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے حوالے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3316 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
بتایا گیاہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 52ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 316 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری پورٹل کی رپورٹ میں میں بتایا گیاہے کہ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد رہی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 86 ہزار 234 تک جاپہنچے ہیں جس میں اضافے کا رجحان ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3270 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92315 ہے۔
Comments are closed.