علی گیلانی کی میت بھارتی فوج نے قبضہ میں لے کر دفنا دی
سری نگر(ویب ڈیسک) بھارت انتقال کے بعد بھی سینئر حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے جسدخاکی سے بھی خوفزدہ تھا بھارتی فورسز نے علی گیلانی کا جسد خاکی قبضے میں لے کر نامعلوم مقام پر تدفین کر دی.
عبداللہ گیلانی کے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی قبضے میں لیا اور ہمیں نہیں معلوم کہ ان کی کی تدفین کہاں کی گئی ہے۔
سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ پر بھارتی فوجیوں نے تشدد بھی کیا اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق مزار شہداء میں کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔
سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے مطابق بھارتی فورسز نے پورے جموں و کشمیر کو بند کر دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے مواصلاتی رابطے بھی معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ لوگ جمع نہ ہو سکیں۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز کی سخت سکیورٹی میں حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی حیدرپورہ قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے تدفین کر دی گئی ہے.
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین میں چند قریبی افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔
کشمیری رہنما رات 10 بجے انتقال کر گئے تھے اور اسی وقت بھارتی فورسز نے انھیں فوراً تدفین کی ہدایت کی تھی تاہم لوگوں کے جمع ہونے کے خوف سے جسد خاکی زبردستی قبضہ لینے کی اطلاعات ہیں.
Comments are closed.