تمام عزاداراین سی اوسی کے ایس اوپیزفالوکریں،وزیرداخلہ
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیر داخلہ ایس جے شنکر کے الزامات کو جھوٹا پراپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیاہے ، شیخ رشید احمد نے کہا ہے اگر بھارتی وزیر داخلہ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں۔
اسلا م آباد میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ سرحد پر باڑ لگی ہوئی ہے مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشت گرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیجنے کا جھوٹ ان کی غیر ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ جو ہمارے شکوک ہیں کہ وہ ہمارے لیے مشرق اور مغرب دونوں جانب مسائل کھڑے کرنا چاہتے ہیں وہ درست ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کو بیان دینے سے تو نہیں روکا جاسکتا لیکن ہماری تمام ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدو جہد آزادی کے ساتھ ہیں ۔
انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے کوئی دراندازی نہیں ہورہی، ان کا بیان سراسر غلط ہے،، اسرائیل اوربھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندرسے نقصان پہنچایا جائے یہ پراپیگنڈا اسی سوچ کی عکاسی کرتاہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کل ای سی ایل سے متعلق اجلاس میں نور مقدم قتل کیس میں ملوث میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں،
نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔
جعلی شناختی کارڈ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے استعمال سے قبل بننے والے 70 لاکھ شناختی کارڈز کی تجدید کی جائے گی، اس وقت انگوٹھے کے نشان والا نظام نہیں تھا اور ہاتھ سے آئی ڈی کارڈز بنتے تھے اس لیے اس وقت جعلی شناختی کارڈز بن گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز منسوخ کیے جارہے ہیں اور جن افسران نے اس میں سہولت کار تھے انہیں نادرا سے نکالا جارہا ہے، ہماری خواہش ہے کہ اسمارٹ شناختی کارڈ کو وسعت دیں اور یہی کارڈ اسلحہ، ڈرائیونگ لائسنس کے لیے استعمال ہوسکے تا کہ دیگر کارڈز سے جان چھوٹ جائے۔
شیخ رشید احمد نے کہامحرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، آئی جیز کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ عزاداروں کو فول پروف سیکیورٹی دیں اور آج سے قبائلی اضلاع میں 3 جی اور 4 جی کی بندش کی ہے جو 10 محرم تک جاری رہے گی باقی جہاں بھی کریں گے اس کا بھی بتادیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کررہے ہیں، ، محرم الحرام کے دوران تمام عزاداراین سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالوکریں،وزیرداخلہ نے کہا کہ داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا پاکستان کا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس کی سلامتی پاکستان کے لیے بڑی سپورٹ ہے، بین الاقوامی میڈیا میں منصوبہ بندی کے تحت باتیں اچھالی جارہی ہیں، افغانستان متصل پاکستان کی تمام سرحدیں سیل ہیں بلکہ چمن کے ذریعے پھلوں کی آمدو رفت بھی رکی ہوئی ہے۔