کلبھوشن کیس، نوازشریف کے بیان پر خوش نہیں ہوں، چوہدری نثار

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کلبھوشن کیس میں نواز شریف کے بیان کو بطور ثبوت پیش کرنے پر خوش نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا رہا کہ آپ کے بھارت کے ساتھ امن کے حوالے سے بیانات بھلے نیک نیتی پہ مبنی ہوں لیکن یہ پاکستا ن کے خلاف استعمال ہوں گے۔

آج وہی ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ مودی نا نواز شریف کا دوست تھا اور نا پاکستان کا دوست ہے۔

چوہدری نثارنے کہا کہ نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالا دستی چاہتے ہیں لیکن جب وہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو سویلین بالا دستی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.