ہر شل گبز بھارتی دھمکی کے باوجود آزاد کشمیر پہنچ گئے
مظفرآباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی دھمکی کے باوجودجنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں۔
گزشتہ روزکے پی ایل کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے علاوہ پاکستان بھر سے بھی بڑی تعداد میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
اس دوران بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا اور کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ اس لیگ کو قبول نہ کیا جائے جس کا بھانڈا سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہرشل گبز اور مونٹی پنیسر نے پھوڑا تھا۔
BREAKING NEWS!
— Overseas Warriors (@WarriorsKPL) August 7, 2021
Owner of @WarriorsKPL @MZakirAli914 is receiving our Warrior @hershybru. Welcome to Kashmir. #WarriorsAreWinners #WarriorIsHere #KPL2021 #KPLT20 pic.twitter.com/9CQ2xLFGDG
بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود ہرشل گبز اور سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور اب ہرشل گبز نے کے پی ایل کی ٹیم اوور سیز واریئرز کو جوائن بھی کر لیا ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم اوورسیز وارئیرز کے مالک محمد ذاکر علی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو خوش آمدید کہا اور انہیں 4 نمبر کی شرٹ بھی پیش کی جس پر گبز لکھا ہوا ہے۔