سرفراز احمد کی امامت میں قومی ٹیم نے نماز عید ادا کی
مانچسٹر (ویب ڈیسک )سابق کپتان سرفراز احمد کی امامت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔
وکٹ کیپر سرفراز احمد نے نماز عیدکی امامت اور عید کا خطبہ بھی دیا اس موقع پر سرفراز احمد نے عیدالا الضحیٰ پر قربانی کے حوالے سے بھی کھلاڑیوں سے خطاب میں روشنی ڈالی۔
واضح رہے سابق کپتان سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور اس سے قبل ان کی کئی مرتبہ نعت پڑھتے ہوئے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی رہی ہیں جنھیں لوگوں نے بہت پسند کیا۔
Eid Mubarak to Pakistan team and support staff, and yes you are rocking your Eid wear! 👊 pic.twitter.com/kB1N0nyMxx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2021
پاکستانی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی مقابلے سے قبل منگل کو مانچسٹر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔ کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے سابق کپتان کی امامت میں مذہبی فریضہ ادا کیا۔
نماز عید کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی مبارکباد دیتے رہے اور اس کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، اس موقع پر تقریباً زیادہ تر کھلاڑیوں قومی لباس شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔
اگلے دن تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو گئی ہے،قومی ٹیم انگلینڈ میں ایک روزہ میچز میں وائٹ واش شکست ہوئی جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے ہار ی ہے۔