آرمی چیف نے عیدالا لضحیٰ ضلع کرم میں جوانوں کے ساتھ منائی

0


راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے عیدالا لضحیٰ ضلع کرم میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منائی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ عید کے روز پاک افغان بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے سرحد پر موجود جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند حوصلے اور مادروطن کے دفاع کے عزم کوسراہا جب کہ فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور بارڈر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پرآرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے سرحدوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج ہمیشہ کی طرح پرعزم ہے۔

جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام خطرات سے پاکستان کادفاع ہرقیمت پر کریں گے۔

جنرل باجوہ نے فارمیشن کی سماجی اور اقتصادی منصوبے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے مل کر انفراسٹرکچر کی تعمیرنو میں پیش پیش ہیں۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارڈر پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.