جبوڑی ہائڈرو پروجیکٹ پر ڈی پی او نے چائینزکی سکیورٹی کا جائزہ لیا

0

مانسہرہ(شکیل تنولی )چائینز عہدیداران نے
جبوڑی ہائڈرو پاور پروجیکٹ چائینز کیمپ میں ڈی پی او مانسہرہ کو ہائڈرو پاور پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا.

ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر نے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے جبوڑی ہائڈرو پاورپروجیکٹ چائینز کیمپ کادورہ کیا اس دوران انھیں چائینزعہدیداران نے ہائڈرو پاور پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی.

اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہمیت کے حامل ہیں.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چائنہ کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے ضلع مانسہرہ میں مقیم تمام چائینز کو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے.

ڈی پی او نے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں جاری تمام پروجیکٹس پر مانسہرہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں.

ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ شنکیاری یاسر خان کو چائینز اور سی پیک کی سکیورٹی کے حوالےسے ہدایت کی کہ چائینز کیمپس اور ورک سائیڈز پر سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائے.

انھوں نے ہدایت کی کہ چائینز کیمپس کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے جائیں، چائینز کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.