پٹرول صرف 5 روپے 40 پیسے لٹر مہنگا، وزیراعظم نے ریلیف دیا، شہباز گل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کے بعد عوام کو بتایا ہے کہ وزیراعظم کی مہربانی سے کم اضافہ ہوا ہےورنہ زیادہ ہونا تھا.
وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
خوشخبری وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سنائی اور کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ
مٹی کےتیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے.
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گی.
اس طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87 روپے 14پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے67 پیسے فی لٹر ہوجائے گی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی کی رات سے ہو چکا۔
شہباز گل کی طرف سے باور کرایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔
انھوں عوام کو خوشخبری دی کہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔