پاکستان کا سعودی عرب سے قیدیوں کی رہائی اور فلائٹس بحالی پر زور

0

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل سے اہم ملاقات کی ہے.

ملاقات کے دوران پاکستان کیلئے فلائٹس کی بحالی کے علاوہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

مکہ مکرمہ میں ہونے والی اس ملاقات میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے.

انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سفیر پاکستان بلال اکبر نے جدہ اور مکہ مکرمہ ریجن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور فلائٹس کی بحالی پر زور دیا.

اس دوران سعودی موبائل ایپ توکلنا کو پاکستان میں رسائی حاصل کرنے کی بھی بات کی جس پر گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی اور فلائٹس کی بحالی سمیت دیگر امور پر بھی جلد پیش رفت سامنے آجائے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.