سعودی عرب، رونقیں بحال ہونے لگیں، پاکبان کی رنگارنگ تقریب

0


جدہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں کووڈ 19 کی شدت میں کمی آنے کے بعد زندگی کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جدہ میں پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا.

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر پاکبان کے صدر عمران صدیقی، میڈیا ڈائریکٹر ذکاءاللہ محسن ،سید کاشف حسین اور سمیرہ عزیز نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے روشنی ڈالی.

ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں نوجوان طبقہ سوشل میڈیا پر مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھ کر معاشرے کی اصلاح و احوال کا کام باخوبی سرانجام دے سکتا ہے اور دیار غیر میں ایک اچھے پاکستانی ہونے اور ملک کا نام روشن کرنے میں بھی کردار ادا کرسکتا ہے.

انھوں نے کہا ہماری نوجوان نسل ملک کا اثاثہ ہے جس نے ہمیشہ اندرون اور بیرون ممالک رہ کر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے خود کو منوایا ہے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھ کر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کر رہے ہیں.

تقریب میں سعودی اور پاکستانی میڈیا سے منسلک صحافیوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں تقریب میں نوجوانوں نے مزاح سے بھرپور خاکے بھی پیش کیے.

جدہ میں ہونے والی اس تقریب میں راحیلہ انعام، ذیشان احسان، عالیہ زار خان، بسما خٹک، ہانا عارف، خالد محمود، نرجس بلال، نادیہ چوہدری، بسام خالد نے اظہار خیال کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.