خواتین کو روک کر ویڈیوز بنانے والا یو ٹیوبر گرفتار
گوجرانوالہ ( ویب ڈیسک) پولیس نے راستے میں روک کر خواتین کی ویڈیو بنانے اور انھیں ہراساں کرنے والے یو ٹیوبر خان علی کو گرفتار کرلیاہے۔
رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس نے پرینک (مذاق) کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے جس یوٹیوبر کو گرفتار کیاہے اس کا’ویلے لوگ خان علی’ کے نام سے یوٹیوب چینل ہے جس کے 3 لاکھ 23 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ‘پرینک’ ویڈیوز میں خواتین کو ہراساں اور پریشان کرنے پر کارروائی کی اور خاص کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز چلنے کے بعد صارفین نے بڑی تعداد میں گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
خان علی کی یو ٹیوب ویڈیوز میں خواتین کو سرے راہ چلتے ، پارکوں میں جا کر خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے وہ خواتین سے کہتاہے کہ آپ لازمی طور پر اپنی والدہ، بہنوں اور بیٹیوں کو سر پر دوپٹہ اوڑھنے کا کہیں، یہ ایک پرینک نہیں، ایک پیغام ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ راہ چلتی خواتین کو روک کر انہیں دوپٹہ لینے کا کہتا ہے اور یہاں تک کہ اس کے بدلے انہیں پیسے دینے کا بھی پیشکش کرتاہے اسی کام کے دوران اسے کئی خواتین نے تھپڑ بھی رسید کئے۔
This man has been harassing Pakistani women on roads and public places, for not wearing a head scraf. He has been doing it for months and then he posts their videos on internet without their knowledge or consent.
— Sadaf Alvi (@TheGrumpyDoctor) June 16, 2021
He is doing this to enforce Islam. pic.twitter.com/cOqkPPPIBi
بیرون ملک مقیم پاکستان کے سینئر صحافی ثاقب راجہ نے بھی اس یوٹیوبر کی ویڈیوز اور خاص کر خواتین کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص شہروں میں آزاد کیوں گھوم رہا ہے.
کبھی یہ اسکول، کالج کی بچیوں کے بازو پکڑ لیتا ہے، کبھی بچیوں کے سر سے دوپٹہ کھینچ لیتا ہے۔
کوئی قانون ہے پاکستان میں ؟ یہ مذاق ہے؟
لوگوں کے مطالبے پر ایس پی صدر عبدالوہاب کی زیر نگرانی تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرینک ویڈیو کے نام پر خواتین کی تذلیل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔