سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھارت پہنچ گئے
نئی دہلی( نیٹ نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 44 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔