وزیراعظم کا ٹرین حادثہ کی جامع تحقیقات کا حکم، ہلاکتیں 51 ہو گئیں

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ میں 51 افراد جاں بحق ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گھوٹکی میں آج صبح خوفناک ٹرین حادثے میں مسافروں کی موت ہوگئی جس پر بہت دکھی ہوں۔

وزیراعظم نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے جب کہ وزیر ریلوے کو جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کرنے کا بھی کہا۔

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں، واضح رہے کہ آج ڈہرکی کے قریب ٹرین کا خوفناک حادثہ ، ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اترکرمخالف ٹریک پر آئیں.

اس حادثہ کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنے والی بوگیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی،100سےزائد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو گھوٹکی،ڈہرکی ،رحیم یار خان اور پنوعاقل کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ، ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی ۔

ٹرین حادثہ ڈہرکی اور ریتی لین اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کے انجن سمیت 3 بوگیں پٹڑی سےاترگئیں۔

ڈی ایس ریلوے طارق لطیف کے مطابق ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں 3 بجکر 38 منٹ پر ٹریک سے اتریں اور اس کے ٹھیک 2 منٹ بعد ہی سرسید ایکسیریس متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.