کورونا ویکسین سے 2سال بعد موت ، وزارت صحت کی وضاحت آگئی

0

فوٹو: فائل


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )کورونا ویکسین لگوانے والے دوسال کے اندر انتقال کر جائیں گے یہ خبر سوشل میڈیا پر کئی دن تک چلنے کے بعد اب وزارت صحت کو وضاحت کرنا پڑ گئی ہے۔

ویکسین لگوانے والے افراد کی موت کی خبر ایک فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنسدان کی پیش گوئی پر مبنی ہونے کے باعث کورونا ویکسین لگوانے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

فیک نیوز

زیادہ تر لوگ اس پیش گوئی پر اس لئے سنجیدہ سوچنے لگے کیونکہ جس سے یہ پشین گوئی منسوب ہے وہ کوئی اور نہیں ایک نوبل انعام یافتہ سینئر ترین سائنسدان ہے۔

کسی اخبار میں شائع شدہ خبر کا تراشاسوشل میڈیا پرگزشتہ کئی روز سے وائرل ہورہا ہے جو فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنسدان سے منسوب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کی طرف سے جاری وضاحت میں کہا گیاہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے 2 سال میں موت کی خبر محض ایک افوا ہ اور من گھڑت خبر ہے۔

وزارت صحت کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے اپنے انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی ہے کہ ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں، کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.