چین ، ماوئنٹن میراتھون کے دوران اولے پڑنے سے21افراد ہلاک
فوٹو: فائل
یجنگ(ویب ڈیسک) چین کے صوبے کنسو میں خراب موسم کے باعث میراتھون ریس میں شریک 21 افراد جان ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد چین کے صوبے گنسو میں پہاڑی علاقے میں ہونے والی اس میراتھون میں 172 افراد شریک تھے کہ اچانک موسم انتہائی خراب ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق چند افراد لاپتہ بھی ہیں جس کے بعد ریس روک دی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں،مقامی حکام کے مطابق میراتھن کے شرکا جب بلند مقام پر 21 سے 30 کلومیٹر کے درمیان پہنچے تو انہیں شدید بارش اور برف باری شروع ہو گئی۔
بتایا جاتاہے کہ علاقے میں تیزہواؤں کے بعد شدید طوفانی بارش اور اولے گرنا شروع ہوگئے، میراتھون منتظمین نے مدد کی کال کے بعد ریسکیو ٹیم علاقے میں بھیجی جو 18 افراد کو بحفاظت واپس لے آئی۔
چینی میڈیا کے مطابق کچھ ہی دیر بعد موسم مزید خراب ہونے پر انتظامیہ نے ریس ختم کردی اور مزید امدادی اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا گیا جس کے نتیجے میں 151 افراد بحفاظت واپس آگئے۔
واپس لائے گئے افراد میں سے 5 افراد زخمی تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے میں اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ درجہ حرارت مزید نیچے گر گیا ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ شمالی چین کے صوبے گنسو میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں 100 کلومیٹر ماؤنٹین میراتھن کے دوران طوفانی بارش اور اولے گرنے سے یہ افراد ذد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔