اقرارالحسن شہری کو تھپڑ مارنے پر شرمندہ، ویڈیو پیغام جاری
فوٹو : اسکرین شاٹ
لاہور (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) نجی ٹی وی کے معروف اینکر اقرار الحسن کی طرف سے ایک شہری کو تھپڑ مارنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے دوسری طرف تنقید کے بعد اقرار الحسن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے وابستہ معروف اینکر اقرار الحسن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد تنقید کی زد میں ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں اقرار الحسن کسی کو تھپڑ کیسے مار سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقرار الحسن کسی شخص کو کوریج کے دوران ہی سرعام تھپڑ مارتے ہیں اور پھر سارے لوگ بھی مار پیٹ شروع کر دیتے ہیں۔
بارہ سالہ بچی کو باندھ کر اس کی برہنہ ویڈیو بنانے والے شخص کو میں نے تھپڑ کیوں مارا ؟ صرف وجہ بتا رہا ہوں، اپنے اس عمل کا دفاع نہیں کر رہا۔ یہ ویڈیو دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ میری جگہ آپ ہوتے تو آپ بھی یہی کرتے، پھر بھی میرے ہاتھ اُٹھانے کا کوئی
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 22, 2021
جواز نہیں۔ مجھے ندامت ہے pic.twitter.com/FczNVlK2nO
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہونے والی تنقید پر اقرار الحسن کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے اور انھوں نے بھی ایک ویڈیو میں اپنا موقف دیا ہے.
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ "بارہ سالہ بچی کو باندھ کر اس کی برہنہ ویڈیو بنانے والے شخص کو میں نے تھپڑ کیوں مارا ؟ صرف وجہ بتا رہا ہوں، اپنے اس عمل کا دفاع نہیں کر رہا۔
یہ ویڈیو دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ میری جگہ آپ ہوتے تو آپ بھی یہی کرتے، پھر بھی میرے ہاتھ اُٹھانے کا کوئی جواز نہیں۔ مجھے ندامت ہے
اقرار الحسن کی جانب سے وضاحت کیے جانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے، اس وقت ٹوئٹر پر ان کے حق میں چلایا گیا ٹرینڈ سب سے اوپر جا رہا ہے۔
Iqrar ul hassan slapped a man in public any one share details why this incident was happen #iqrarulhassan pic.twitter.com/YwmwFOO8eO
— UmAr farooq (Kashmir Lives Matter) (@kashmiriUmar55) May 22, 2021
Iqrarulhasan#etribune#viral
اس کے باوجود صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو بھی وجہ ہو ایک اینکر کسی پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا، جب ہم پولیس پر تنقید کرتے ہیں کہ فیصلہ عدالت کو کرنے دیں تو پھر ایک صحافی ایسا کیوں کر سکتا ہے.