پاکستان کے ذمہ کتنے قرضے؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

0


کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں کے حجم کی تفصیلات جاری کی گئی ہے اور گزشتہ 9 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قرض، مالی ذمہ داریوں کا حجم 6.2 فیصد بڑھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذمے قرضوں کا حجم 45 ہزار 470 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے جس میں نئے لئے گئے قرضے بھی شامل ہیں۔

بتایا گیاہے کہپاکستان کے ذمے قرض، مالی ذمہ داریوں کاحجم جی ڈی پی کے 97.4فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ پہلے نو ماہ میں پاکستان کا قرض 43 ہزار 445 ارب تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کا مقامی قرض 25 ہزار 552 ارب روپے ہوگیا ہے۔

پاکستان کے ذمے بیرونی قرض کا حجم 16 ہزار 425 ارب 1 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1 ہزار 98 ارب 30 کروڑ روپیکا سود، قرض ادا کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 433 ارب 1 کروڑ روپے کا قرض واپس کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں صرف سود کی مد میں637 ارب روپے ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.