عمران خان نے5سال پورے کئے تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا، بلاول

0


کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے مدت پوری کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

میڈیا کو جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ اگر عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کر گیا تو خدشہ ہے ملک دیوالیہ نہ ہو جائے ایسا ہو گیا تو آئندہ آنے والی حکومتیں دہائیوں تک ان زخموں کا ہرجانہ بھرتی رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہی عمران خان ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسا حکمران کیسے ملک چلا سکتا ہے کہ جس کی باتوں کو کوئی سنجیدہ لینے تک کو تیار نہ ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئندہ کئی نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنی ہے وزیر اعظم عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ قیام پاکستان سے اتنی تباہی نہیں ہوئی جو عمران خان نے اکیلے پھیلائی ہے، عمران خان اور ان کے حواری پرویز مشرف کی طرح لوٹ مار کے بعد لندن بھاگ جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.