تربیلا، 1530 میگاواٹ کا توسیع منصوبہ، چئیرمین واپڈا کو بریفنگ

0

ہری پور(یاورحیات)چیئرمین واپڈا کا تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کا دورہ دورے میں سائٹ پر کنٹریکٹر کی موبلائزیشن اور تعمیراتی کام شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا.

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کے دورے کا مقصد منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے حوالے سے سائٹ پر تیاریوں کا جائزہ لینا تھامنصوبے کے سول ورکس کا کنٹریکٹ گزشتہ ہفتے ایوارڈ کیا جاچکا ہے.

تعمیراتی کام جولائی میں شروع ہو جائے گاچیئرمین واپڈا نے اپنے دورے میں ٹنل نمبر5، پاور ہاؤس اور سوئچ یارڈ کی سائٹس اور پاور ہاؤس کی ان ٹیک کا تفصیلی جائزہ لیااِس دوران اُنہیں کنٹریکٹر کی سائٹ پر موبلائزیشن اور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے مقرر کئے گئے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

ممبر واٹر واپڈا عبدالظاہر خان درانی، ممبر پاور واپڈا جمیل اختر، ایڈوائزر ناصر حنیف، پراجیکٹ انتظامیہ اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی اِس دوران موجود تھے.

اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کا ایک اور اہم منصوبہ ہے جسے کم لاگت پن بجلی پیدا کرنے کی ترجیحی حکمت ِعملی کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ اِس حکمت ِ عملی کا مقصد ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پاکستان میں دستیاب پانی کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سستی اور ماحول دوست پن بجلی کے ذریعے پورا کرنا ہے۔

تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کے 10زیر تعمیر بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔ سال 2022 ء سے 2028-29 ء کے دوران محض آٹھ سال کی قلیل مدت میں اِن منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے نیشنل گرڈ میں نو ہزار میگاواٹ سے زائد پن بجلی شامل ہوگی.

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ اس کی تکمیل سے ملک میں پن بجلی کی پیداوار ی صلاحیت دو گنا ہو جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ نیشنل گرڈ میں سستی پن بجلی کے اِس اضافہ سے بجلی کی قیمت میں استحکام آئے گا.

ان کا کہنا تھا کہ تھرمل بجلی کی پیداوار کے لئے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم ہوگاملکی اقتصادیات کے استحکام کے لئے پن بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل بہت اہمیت کی حامل ہے.

چیئرمین واپڈا نے تربیلاپانچویں توسیعی منصوبے کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مقررہ اہداف کو ہر صورت مدِ نظر رکھا جائے اور
منصوبے کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے.

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر5 پر تعمیر کیا جا رہا ہےمنصوبے کا منظور شدہ پی سی ون 807 ملین امریکی ڈالر پرمشتمل ہے عالمی بنک منصوبے کیلئے 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر مہیا کر رہے ہیں.

عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے واپڈا پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت کا تسلسل واپڈا کی مستحکم مالی حالت پر اعتماد کا مظہر ہےمنصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں، ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 510 میگاواٹ ہے.

اس منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہے۔ منصوبے سے 2024ء کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کرے گا.

منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت چار ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر چھ ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر جولائی میں شروع جبکہ
2024 ء کے وسط میں پیدا وار شروع ہو نی ہے .

Leave A Reply

Your email address will not be published.