اسرائیلی حملے، مسجد اقصیٰ میں آ گ بھڑ ک اٹھی،20فلسطینی شہید

0


مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فورسز کے حملے سے مسجد اقصی کی مغربی دیوار کی جانب احاطے میں آگ بھڑک اٹھی ہے جب کہ غزہ کی پٹی پر کیے گئے فضائی حملے میں 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 9بچوں سمیت 20افراد شہید ہوئے ہیں اور تین سوکے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ڈھائی سو کے قریب اسپتال پہنچائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہری 1967کی جنگ میں قبضہ کے دن کو منانے کیلئے پیش قدمی کررہے تھے جس پر فلسطینیوں نے انھیں روکنے کا مطالبہ کیاتھا۔

جواب میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کااستعمال کرتے ہوئے انھیں سٹن گن اور ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے سکڑوں افراد زخمی ہوئے جواب میں حماس کی سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ فائر کئے گئے۔

حماس کے راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے بھی بمباری کی اور زمین پر پولیس نے فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے بچوں سمیت 20افراد شہید ہو چکے ہیں اور متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں لگی آگ کے شعلے دور دور سے نظر آرہے ہیں جب کہ دیوار کی دوسری طرف اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد جشن منارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے شمال مغربی علاقے بیت حانون میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں جائے وقوع پر رقت آمیز مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جاری ہے

حماس نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مسجد الاقصیٰ اور دیگر اہم مذہمی مقامات سے اسرائیلی فوج کو ہٹالے،ترکی اردو کی طرف سے سوشل میڈ یا پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مسجد اقصی کے احاطے میں لگی آگ پر اسرائیلی شہری خوشی منا رہے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کے حملے سے مسجد کی مغربی دیوار کی جانب احاطے میں آگ بھڑک اٹھی ہے، دور سے آگ کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں ، اسرائیلی بربریت دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کی بھی رپورٹس ملی ہیں۔

ادھرفلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے سے فلسطینی مزاحمت اس وقت نہیں رکے گی جب تک قابض اسرائیلی فوج واپس نہیں جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ اگر حالات یہی رہے تو مزاحمت جنگ میں بدل سکتی ہے، دوسری طرف اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں فلسطینی لڑکی مریم گرفتاری کے وقت کے بعد خوفزدہ ہونے کی بجائے جذبات سے مسکر ا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.