پاکستانی نژاد صادق خان دوبارہ لندن کے میئر منتخب

0


لندن( خورشید عباسی) برطانیہ میں پاکستانی نژاد صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر لندن منتخب ہو گئے ہیں، صادق خان نے حکمران جماعت کے شان بیلی کو واضح ووٹوں کے فرق سے شکست سے دوچار کیا۔

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے مجموعی طور پر 1,206,034 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف کنزرویٹیو امیدوار شان بیلی 9,77,601 ووٹ حاصل کر سکے۔ صادق خان نے 55.2 فیصد جبکہ شان بیلی نے 44.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

صادق خان نے میئر لندن منتخب ہونے کے بعد خطاب میں کہا کہ میں ایک امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں، انھوں نے ووٹرز کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سعدیہ اور خاندان کا بھی شکر گزار ہوں۔

نو منتخب میئر لندن نے کہا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر رہیں، کورونا کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں، وبا کے بعد کے لندن کے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔ وعدہ ہے کہ مختلف قومیتوں کو قریب لاوں گا۔

بعد میں ٹوئٹر پر ایک پیغام میں میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ شکریہ لندن، اس شہر کی خدمت میرے لیے فخر کی بات ہے، مزید تین سال اس شہر کی خدمت کرتا رہوں گا، میں اپنے شہر کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

روشن مستقبل ممکن ہے، اور یہ ہم سب مل کر فراہم کریں گے،صادق خان ونزورتھ کونسل میں 1994 سے 2006 تک کونسلر رہے ہیں جبکہ 2005 میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.