بھارتی فلمی شاعر جاوید اختر کا متنازعہ ٹویٹ، شان کا منہ توڑ جواب
لاہور ( ویب ڈیسک) بھارتی ہندو انتہا پسند کی طرح بالی وڈ کے فنکار حضرات بھی بیانات و الزام تراشیوں سے گریز نہیں کر رہے۔
گذشتہ روز بھارتی شاعر جاوید اختر نے پاکستان کا اپنا دورہ بھی معطل کردیا تھا اور ٹویٹر ساتھ ہی 1965کی جنگ میں ایک متنازعہ نظم کا بھی حوالہ دیا۔
جاوید اختر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ کراچی آرٹس کونسل نے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دوروزہ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا تھا ۔
لیکن اب ہم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹویٹ میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران کیفی اعظمی کی لکھی گئی نظم "اور پھر کرشن نے ارجن سے کہا” کا حوالہ بھی تنقیدی انداز میں دیا تھا۔
جاوید اختر کے اس ٹویٹر پیغام میں اداکارہ شان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا،دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔
شان نے لکھا یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے۔یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے۔شان شاہد نے مزید لکھا کہ 1947 سے 2019 تک اس سانحہ میں ہونے والے تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔
یادر رہے جاوید اختر چند ماہ قبل گائے زبح کرنے پر بھارت میں جگہ جگہ قتل عام اور مسلمانوں پر حملوں پر پریشان بھی تھے لیکن لب کشائی کی ہمت نہیں پڑی ، اب انتہا پسند ہندوں کے خوف سے دورہ ملتوی کردیاہے۔