بھارتی ہیکرز کا پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پرسائبر حملہ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کرکے اسے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سائبر حملے کے بعد امریکا، برطانیہ، ہالینڈ، ناروے، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں دفتر خارجہ کی ویب سائٹ نہیں دیکھی جاسکتی جب کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ویب سائٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مختلف طریقوں سے حملے کر رہا ہے، بھارتی ہیکرز کے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیں گے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس اور ایف اے ٹی ایف سے خوفزدہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.