مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس شادی اننگز میں 27 سال بعد آوٹ

0

واشنگٹن: عورت دنیا کی تیسری امیرترین شخصیت اورمائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی مطمئن نہیں ہے جی ہاں یہ ان کی اہلیہ ہیں جس نے شادی کے 27 سال بعد شوہر سے علیحدگی کر لی۔

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہےدونوں نے ٹوئٹر پراعلان میں کہا کہ بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پربہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

اس سینئر جوڑے کے ہاں تین بچے بھی ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ 27 سال کے دوران ہم نے تین بچوں کی قابل فخر پرورش کی ہے اورایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے.

مزید کہا گیا ہے کہ ہم اب بھی دونوں اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن بطورایک جوڑے کے ہمارے لیے آگے بڑھنا مشکل ہے۔

فوربزکے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 130 ارب ڈالرزکے قریب ہے۔ طلاق کے بعد دونوں میاں بیوی میں ان اثاثوں کی تقسیم کیسے ہوگی یہ تفصیل سامنے نہیں آئی ۔

رپورٹ کے مطابق اگر دونوں باہمی رضا مندی سے اثاثوں کو پچاس پچاس فیصد تقسیم کرتے ہیں تو بل گیٹس کے حصے میں 65 ارب ڈالرزآئیں گےاور بل گیٹس امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے سے سترویں نمبر پر آجائیں گے۔

یوں ثابت ہوا بڑے بڑے ادارے چلانے والے بل گیٹس شادی کے بندھن کو آخر تک نہ چلا سکے اور 27 سالہ سفر کے بعد بوڑھا جوڑا تھک ہار کر اپنی اپنی راہ پر چل پڑا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.