سدھو پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر مشکل میں، کپل شرما شو سے نکال دیا گیا

0

نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی پنجاب کے وزیر و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے پلوامہ حملے سے متعلق بیان پر بھارت میں انتہا پسند ہندو سدھو کے پیچھے پڑھ گئے۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پلوامہ حملے کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مٹھی بھر لوگوں کے عمل پر آپ پوری قوم کو قصور وار ٹھہرائیں گے یا کسی فرد کو؟

نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر انتہا پسند بھڑک اٹھے اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا،ہندو انتہا پسندوں نے سدھو کی جانب سے پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انتہاپسندوں کی جانب سے سدھو کو کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، بصورت دیگر شو کے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی ہے جب کہ ان کے خلاف ممبئی کی فلم سٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شو کی انتظامیہ نے سابق کرکٹر کو شو سے علیحدہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پلوامہ حملے سے قبل دی کپل شرما شو کی چند قسطوں میں نوجوت سنگھ سدھو ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے اور ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے شو ریکارڈ کرایا تھا۔

فی الحال یہ بات حتمی نہیں کہ آیا ارچنا ہی سدھو کی جگہ لیں گی یا کوئی اور نام سامنے آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.