پاکستان کی بھارت کوتعاون کی پیشکش، جواب کے منتظر ہیں، وزیر خارجہ

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان نے بھارت کو سرکاری سطح پر کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی گئی، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہناہے کہ ہم بھارتی جواب کے منتظر ہیں ، واہگہ کے راستے وینٹی لیٹرز، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں اوردیگر امدادی سامان بھیجیں گے۔

اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ ک ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو وینٹی لیٹرز، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش بھارت کو مدد کی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے بھی کہا کہ پاکستان نے خیرسگالی کی بنیاد پر بھارت کومدد کی پیشکش کی ہے، اگر بھارت کا مثبت جواب آیا تو براستہ واہگہ معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کردی ہے ، مثبت جواب کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت سے بڑی تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں، اس مشکل گھڑی میں جو ہم سے ہوپایا، بھارت کی مدد کریں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بعد بھارت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی پیشکش کی گئی ہے اور دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو بلایا گیا اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی پیشکش کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو کہا کہ اپنی حکومت سے پوچھ کر ہماری پیشکش پر جواب دیں، ہم نئی دہلی کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین، ماسک اور دیگر سامان براستہ واہگہ مدد پہنچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 26 سو کی سانس کی ڈور ٹوٹ گئی، بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے۔

یہی نہیں بلکہ جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے،، مہاراشٹر، اڑیسا اور کیرالا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن لگ گیا ہے۔


ادھرعالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے نقل و حرکت پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ بھارت میں کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویش ناک صورت حال خطرے کی گھنٹی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.