پاکستان میں کورونا وبا سے مزید144افراد لقمہ اجل بن گئے

0


اسلام آباد: پاکستان میں کوروناوبا سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5870 مزیدمثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,431,24 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784,108 ہوگئی ہے۔

اب تک سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 815 ، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، اسلام آباد میں 72 ہزار 150افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی۔

بلوچستان میں 21 ہزار 365 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 976 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 144 افراد کی اموات کے بعد اب پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 685مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 682,290ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.