سعودی عرب میں شدید بارشیں اور برفباری، کئی علاقوں میں سیلاب
الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بارش اور شدید برف باری کے بعد سیلاب آگیا ہے,عسیر ریجن اور حائل شہر میں برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفیدچادر اوڑھ لی ہے۔
حائل ریجن میں برف باری کے باعث جہاں میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی وہیں سعودی عرب کے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑ بحرہ بنی رشید بھی برف کے باعث ڈھک گیاہے.
سعودی عرب میں شدید بارشیں اور ژالہ باری، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، حائل میں سیلاب pic.twitter.com/cwazw71KdZ
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) April 20, 2021
وسیع علاقے پر ہونے والی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سعودی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد برف باری کے علاقوں کا رخ کر رہی ہے.
ادھر عسیر ریجن میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے اور وادیاں زیر آب آگئی ہیں اور سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز کی اطلاع کے مطابق جازان عسیر،الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے.