کورونا ، پاکستان میں رواں سال ایک دن میں ریکارڈ149اموات
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گزشتہ گھنٹوں میں رواں سال میں سب سے زیادہ اموات 149 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق وبا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، 6 ہزار 127 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر نے 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد کی جان لے لی ہے ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک 7 لاکھ 56 ہزار 285 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد80 ہزار 243 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 197، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 5 ہزار 438 ، پنجاب میں 2 لاکھ 67 ہزار 572 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 69 ہزار 556، بلوچستان میں 20 ہزار 822، آزادکشمیر میں 15 ہزار 524 اوراور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 مریض ہیں۔