شہباز شریف کی ضمانت سے معاشرے پر منفی اثر پڑے گا، فواد

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا 90 دن کا ریمانڈ تھا اس میں سے 70 دن انہوں نے اسلام آباد کی سڑکوں پر گزارے۔

بڑے چور آزادی سے گھومتے ہیں اور غریب لوگ پکڑا جائے تو سالوں ضمانت تک نہیں ہوتی،غریب لوگ جیلوں میں رہتے ہیں اور کوئی ان کو پوچھتا نہیں اور یہ لوگ اور پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں گھومتے ہیں ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس پر بر یفنگ میں فواد چوہدری نے کہا شہباز شریف کو کی ضمانت ان کی بے گناہی کو ثابت نہیں کرتی، ضمانت کو چیلنج کیا جانا چاہیے، نیب کو بھی یہ دیکھنا ہوگا کہ جن لوگوں کو پکڑ رہے ہیں ان کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچا رہے، شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے میں منفی اثر جائے گا ۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ گیس کے شعبے میں بہت گھپلے ہیں، چھ ماہ میں وفاقی کابینہ کے 26 اجلاسوں میں چار سو چالیس فیصلے کیے گئے ۔ پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ، طالبان نمائندوں کے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ گذشتہ حکومتوں میں کابینہ کے اجلاسوں میں تسلسل نہیں تھا موجودہ حکومت کے چھ ماہ میں وفاقی کابینہ کے 26 اجلاس ہوئے، جن میں اب تک چار سو چالیس فیصلے کیے جا چکے ہیں فواد چوہدری نے بتایا گیس سیکٹر میں بے پناہ گھپلے ہیں تاہم کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صنعتی زونز میں گیس اور بجلی کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے گی ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی منفرد نوعیت کا ہے، پوری دنیا سےپاکستان میں بڑے پیمانے کی سرمایہ کاری آرہی ہے ، سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا ۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کی ہے، سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون پہلے ہی موجود ہیں، ایف آئی اے کے قوانین بھی موجود ہیں، جو لوگ انتشار اور انتہا پسندی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

وزیرطلاعات کا کہنا تھا پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں،، پاکستان مسلم امہ کے حوالے سےمثالی کردار اداکررہا ہے ۔۔ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ظفر عثمانی کو پی ایس او ، عدنان غنی  کو زرعی ترقیاتی بنک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابنہ نے نصیر خان کاشانی  گوادر پورٹ کا چیئرمین اور سٹیٹ لائف کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی ہے جبکہ کابینہ کو شیخ زید اور جناح ہسپتال سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.