تیسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت
سنچورین: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور قومی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آج بیٹنگ کی بجائے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی ہے آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز ہارنے کے خوف سے باہر آ جائے گی ۔
فخر زمان کے فٹ ہو جانے کے باعث شرجیل کو ایک ہی میچ کے بعد چھٹی مل گئی ہے جب کہ حسنین کو خاطر خواں کارکردگی نہ دکھانے کے باعث حارث روف کیلئے جگہ خالی کرنا پڑی ہے۔
آج کے میچ میں عثمان قادر کو بھی آرام دیا گیاہے اور آج پھر آصف علی سے پاور ہیٹنگ کی امید رکھ کر انھیں ٹیم میں واپس لایا گیاہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی یہ سیریز ہے اب دونوں ٹیموں کو سیریز جیتنے کے لئے بقیہ دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔
پاکستان نے پہلا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی جس کی وجہ سے اب سیریز کا نتیجہ اسی صورت نکلے گا جب کوئی بھی ٹیم دونوں میچز جیتے گی۔