معافی کس بات کی؟ بلاول بھٹو تماشہ نہ لگائیں ، شاہد خاقان عباسی

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تماشہ نہ لگائیں معافی کس بات کی؟ ذمہ داری سے بات کرنی چایئے مضحکہ خیز باتیں نہ کریں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں میرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تو میرا جواب بھی خدا حافظ ہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ بلاول نے جوباتیں کی ہیں اس سے اعتماد بحال نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں رہنا ہے تواپنا اعتماد بحال کرے، اسی باتیں نہ کی جائیں۔

انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیں وضاحت دیتی اور اپنی مجبوری بتاتی کہ اس کوکرسی چاہیے تھی، جو جماعت اپنی زبان سے پھر جائے وہ پی ڈی ایم میں نہیں رہ سکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا پی ڈی ایم کا اگلا اجلاس مولانا فضل الرحمان طلب کریں گے، اب پی ڈی ایم بیٹھ کرنئی حکمت عملی بنائے گی، پیپلزپارٹی کو وضاحت کا جواب دینا ہے تو دے ورنہ ہم اجلاس کرکے فیصلہ سنادیں گے۔

واضح رہے بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں دیگر امور سمیت پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیربحث آیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،
ساتھ ساتھ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم شو کاز نوٹس دینے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی سے معافی مانگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.