این اے75 حکمران جماعت کو شکست، ن لیگ کی نوشین افتخار کامیاب

0


ڈسکہ ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہو گئی مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار جیت گئیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 میں ہونے والے ضننی انتخابات کے حتمی نتائج کے بعد لیگ(ن) کی امیدوار نوشین افتخار کی فتح کا اعلان کیا گیا

نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو 93ہزار 433 ووٹ ملے،نوشین افتخار نے 16 ہزار 642 ووٹوں کے فرق سے تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کو شکست دی۔

تیسر ے نمبر پر تحریک لبیک کے امیدوار پر رہے جنہوں 8 ہزار 268 ووٹ حاصل کیے،الیکشن کمیشن نے نتائج کا فارم 47 جاری کردیا ہے جس کے مطابق حلقے میں ووٹنگ کا تناسب 43 فیصد رہا۔

حلقے میں 4 لاکھ 94 ہزار ووٹرز میں سے 2 لاکھ 14 ہزار 43 نے حق رائے دہی کا استعمال کیا، دن بھر انتخابی عمل پر امن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہا ۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے فتح پر نوشین افتخار اور ڈسکہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پے درپے شکستوں کے بعد حکومت کے قیام کا کوئی جواز نہیں بچا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ چوروں کو اللّہ کے کرم سے چاروں شانے چت کیا اور ہم آج کی جیت ان معصوم شہدا کے نام کرتے ہیں جن کا خون 19 فروری کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ڈسکہ میں بہایا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ہم شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں، گوکہ ہمیں کچھ خدشات اور تحفظات ہیں لیکن شکست تسلیم کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.