جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو وزیراعظم کو مل کر بتائیں، شاہ محمود

0


اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انھیں بتائیں۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ17 شوگر ملز کو نوٹس ملے، ان میں سے صرف ایک مل جہانگیر ترین کی ہے، اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں، عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہم مریم نواز کی پیشی پر ساتھ جانے والوں غلط کہتے ہیں،مریم نواز پیشی کے وقت بندے لے کر جائیں تو غیر مناسب، اگر یہی کام پی ٹی آئی کرے تو پھر یہ مناسب نہیں ہوسکتا۔

ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے فیصلے کے پابند ہیں، آزاد ممبران نے بیان حلفی جمع کروایا اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے بینچ پر بیٹھنا شروع کیا، عمران خان ایسے حربوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمار اکوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا، میرا پیپلز پارٹی سے اختلاف ہوا تو میں نے اپنی سیٹ چھوڑی اور استعفیٰ دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کا ارادہ نہیں، وزیراعظم اپنے نظریے پر قائم ہیں، کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.