عوام سستا حج والوں کے جھانسے میں نہ آئیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عوام سستا حج کرانے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رواں سال کی حج پالیسی مسلسل شہ سرخیوں میں رہی، حج کو مہنگا کرنا ہماری پالیسی نہیں ہے۔

نور الحق قادری نے کہااس وقت ہمارا پیک آج بھارت، ملائشیا اور انڈونیشیا سے بھی کم ہے، 2018 میں فی حاجی 42 ہزار 426 روپے کا اضافہ ہوا تو اس حکومت نے سبسڈی دی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ آپریٹرز کے سستا حج کرانے کے دعوے جھوٹے ہیں، عوام سستا حج کرانے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں، جن پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے پاس کوٹہ نہیں وہ سستا حج کروانے کی بات کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک خاتون نے بھی ایسے دعوے کیے تھے جس نے آج تک لوگوں کے پیسے واپس نہیں کیے، جن ٹور آپریٹرز کے پاس کوٹہ ہے ان کو ہم سستا حج پر ایوارڈ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.