پاکستان آج جنوبی افریقہ کی ‘بی’ ٹیم سے تیسرا میچ کھیلے گا

0


ئسنچورین( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، میزبان ملک کی عملاً کل بی ٹیم میدان میں اترے گی ، پانچ کھلاڑی اپنے ملک کی ڈیوٹی چھوڑ کر پیسے بنانے بھارت پہنچ چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کوتیسرے ون ڈے میں اپنے اہم کھلاڑیوں وکٹ کیپر ڈی کوک،ڈیوڈ ملر ،انیرخ نوکیا ،رباڈا اور این گییٹی ٹیم کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ، ان پانچوں شیروں نے ملک کیلئے کھیلنے کی بجائے پیسے کیلئے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں ، پہلا پاکستان نے بمشکل 3وکٹوں سے جیتا تھا آخری بال پر جب کہ دوسرے میں میزبان ٹیم17رنز سے فاتح رہی تھی ۔

پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان پیر میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں ان کی جگہ کل سلمان قادر یا محمد نواز میں سے کوئی لے گا جب کہ بنچ پر بیٹھے حسن علی کو بھی کل کا میچ کھلائے جانے کی قوی امید ہے۔

تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا،امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کل کا میچ اور سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا کیونکہ مقابلے میں میزبان ملک کی عملاً بی ٹیم میدان میں اترے گی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے 193رنز کی میراتھن اننگز کھیلی تھی تاہم اس دوران پاکستان کا ٹیل انڈر بالکل ناکارہ ثابت ہوا اور شاہین شاہ اور حارث روف کافی دیر وکٹ پر موجود ہونے کے باوجود دوسرے اینڈ پر رنز کرنے میں ناکام رہے اور ون مین شو چلتا رہا۔

گیارہویں نمبر پر آنے والے حسنین نے اگر چہ آخری اوور میں 3چوکے ضرور لگائے مگر تب تک میچ ہاتھ سے نکل چکا تھا،دوسرے میچ میں شکست کے بعد ہی ٹیم مینجمنٹ اور پاکستانی ٹیل تنقید کی ذد میں ہے ، شائقین کا کہنا ہے کہ جدید کرکٹ میں باولرز کو بھی بیٹنگ کا ہنر آنا چایئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.