نجی سکولز مالکان کا بندش کیخلاف، والدین کا فیس وصولی پر احتجاج
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج، سیکڑوں مظاہرین اسلام آباد پہنچے.
تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج
میں بڑی تعداد میں اساتذہ، اور طلبہ و طالبات شریک ہیں جو ریلی کی شکل میں
پریس کلب سے ڈی چوک جائیں گے.
اسلام آباد میں پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج pic.twitter.com/5PN2OaSBtf
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) April 6, 2021
مظاہرین سکولز اور کالجز کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ
باقی اداروں کی طرح سکولز اور کالجز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے.
مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ایس او پیز سکولز اور کالجز میں فالو کی جاتا ہے جس کی وجہ سے طلبہ طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے.
احتجاج میں شامل بعض والدین اور طلباء کی طرف سے اس بات پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے کہ حکومت نے کئی ماہ سے سکول بند کئے ہوئے ہیں لیکن ان سکولوں میں فیسیں اسی طرح وصول کی جا رہی ہیں.
والدین نے بچوں کو مزید نقصان سے بچنے کیلئے تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بند سکولوں میں فیسوں کی وصولی کا نوٹس لے کر عوام کے ساتھ یہ ظلم بھی بند کیا جائے.