پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی ف نے اتحاد کرلیا

0


لاڑکانہ(این این آئی) مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کیلئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرلیا۔

دونوں جماعتوں نے یہ اتحاد لاڑکانہ میں کیا ہے جہاں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتیں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پیپلزپارٹی لاڑکانہ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی ہیں۔

جے یوآئی نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی سے مل کرلاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا عوامی اتحاد تشکیل دے دیا دونوں پارٹیوں کے رہنماوں نے پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح پر پھیلانے پر اتفاق کیاہے۔

واضح رہے پی ڈی ایم میں دراڑ پژ جانے کے بعد اس اتحاد کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے کیونکہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں چندھ ہفتے قبل تک حکومت کے خلاف متحد تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.