پاکستان نے 22 ممالک پر عائد سفری پابندیوں میں توسیع کر دی
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے 22 ممالک پر عائد سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
یہ فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے خطرات بڑھنے کی وجہ سے کیا ہے اور نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایت نامے کی کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس میں این او سی کی اجازت کے بغیر ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رکھی ہے۔
جنوبی افریقا، بزایل، زمباوے، کینیا اور تنزانیہ سمیت 22 ممالک سے آنے والوں کی آمد این سی او سی سے مشروط رکھی گئی ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آ سکیں گے۔
کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد کم کرکے 20 کر دی ہے۔ کٹیگری اے میں شامل ممالک جن میں آسٹریلیا، چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک شامل ہے، ان سے آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔
تاہم کٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے کیا گیا ہے۔