طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کی فیملی کورٹ نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی فیملی کورٹ میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔

طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر بیٹیوں کو خرچہ نہیں دے رہے اور میں بیٹیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سابق شوہر کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو گئی تھی اور اُن کی سابقہ اہلیہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ بچیوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کے کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.