رمضان میں مساجد سے متعلق وفاقی حکومت کا اہم اعلان

0


اسلام آباد ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ گزشتہ سال کی طرح پورے رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔

وزارت کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں منعقدہ قومی حفظ و قرآت مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوشش ہے ناچ گانے کا کلچر توڑنے کیلئے قران کا کلچر متعارف کرائیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک اور قرآن کا آپس میں خاص تعلق ہے۔ گزشتہ سال کورونا ایس او پیز پر سب سے زیادہ عملدرآمد مساجد میں ہوا۔

انھوں نے کہا ک اس دفعہ بھی مساجد آباد ہونگی اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے، میں خود قران پاک سنتا ہوں، میرا سارادن اچھا گزرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ پڑھا اور سنا جائے۔ میری کوشش ہے ناچ گانے کے کلچر کو توڑنے کیلئے قران کا کلچر متعارف کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حفظ قرآن اور حسن قرآت کی عالمی سطح کی اکادمی بنانے کی کوشش ہے۔ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد مصر اور دیگر ممالک سے نامور قراء حضرات کو پاکستان آنے کی دعوت دینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.