سرائے صالح، غیرقانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

0

ہری پورٍ(یاورحیات) تھانہ سرائے صالح پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والے دوکاندار کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا.

ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر امجد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کیڈٹ چن زیب تنولی نے معہ ہیڈکنسٹیبل نثار شاہ و دیگر نفری یہ کارروائی کی.

پولیس کو دوران گشت سرائے صالح بازار میں اسلحہ کی دوکان پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے کی عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

پولیس کاروائی کے دوران دوکان میں اسلحہ کی جانچ پڑتال کی گئی اور سٹاک سے زیادہ موجود غیرقانونی اسلحہ 01 رائفل، 09 بندوق، 45 پستول اور مختلف بور کے 3 ہزار 704 عدد کارتوس برآمدکر لئے.

پولیس ٹیم نے اسلحہ ڈیلر گل محمد ولد خان گل سکنہ درہ آدم خیل کوہاٹ حال سرائے صالح بازار کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.