سعودی اتحاد کا یمن میں حملہ، حوثیوں کا ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ
الریاض ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کی یمن کے شہر صنعاء میں بڑی کارروائی کی ہے جس میں یمنی حوثی باغیوں کے ہتھیاروں کے ذخیرہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں عرب عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں ہتھیاروں کے ایک کیمپ کو تباہ کر دیا ہے جس میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے تیار کیے جاتے تھے ۔
ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں اندھیری میں شعلے بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،حوثی باغیوں کے ہتھیاروں کے ایک ایسے اڈے پر کاروائی کی گئی ہے۔
عرب عسکری اتحاد کا یمن کے شہر صنعاء میں حوثیون کے ہتھیاروں کے ذخیرہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ pic.twitter.com/FVkcnHhJbj
— Mehboob Tanoli (@MehboobTanoli) March 22, 2021
جس میں حوثی باغی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیارے تیار کرتے تھے اس ہتھیاروں کے اڈے کو تباہ کر دیا گیا ہے تاہم اس میں ہلاکتوں کے حوالے سے نہیں بتایا گیاہے۔
بتایا گیاہے کہ عرب اتحاد کی جانب سے کاروائی یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے علاقائی امن کو تباہ کرنے کے حوالے سے کی گئی ہے تاکہ ان کی کاروائیوں کو روکا جاسکے۔