آبی تنازعات، پاکستانی وفد مزاکرات کیلئے آج بھارت جائے گا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے پاکستان کےانڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ وفد کے ہمراہ آج بھارت روانہ ہوں گے۔
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے باوجود آبی تنازعات پر دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنروں کے درمیان مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے۔
مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے۔ جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ کریں گے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018 میں پاک بھارت آبی مذاکرات لاہور میں ہوئے تھے تاہم سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر سال آبی مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے اور یو این کی قراردادوں کی موجودگی کے باوجود بھارت نے عالمی سطح پر مسلمہ متنازعہ علاقہ پر قانون سازی کی کوشش کی جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا.