مندر سے پانی پینے کاجرم؟ گورنر پنجاب نے ویڈیو شیئر کردی
لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت میں مندر سے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر تشدد کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے بھارت کے تعصب اور انتہاپسندی کو اجاگر کیاہے۔
سوشل میڈیا پر اس بھارتی مسلمان لڑکے پر تشدد کی ویڈیو کئی دن سے چل رہی تھی اب پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری محمد سرور نے یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر بھی کی ہے اور اقوام متحدہ کو ٹیگ بھی کی ہے۔
چوہدری محمد سرور یہ ویڈیو شیئرکرکے ساتھ لکھا ہے کہ بھارت مکمل طورپر تعصب پسند ہندووں کا ملک بن چکا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہا ہے۔
بھارت مکمل طور پر تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکاہے۔مسلم کمیونٹی پر تشدد معمول ہےلیکن خود ہٹلر مودی ان انتہاپسندوں کا سربراہ ہےوہ انکےخلاف کارروائی کیسےکرےگا۔مندر سےمخص پانی پینے پر مسلمان بچےپر تشدد بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کی قلعی کھول رہاہے۔#MuslimLivesMatter@UN pic.twitter.com/GahaSUmDT2
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) March 21, 2021
بھارتی سکیورٹی فورسز بھی انتہا پسند دہشت گردوں کی حمایتی ہیں۔ مسلمان ہونا بھارت میں آج جرم بن چکا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کے قتل پرعالمی ادارے خاموشی ختم کریں۔
اقلیتوں کیلئے بھارت دنیا کا خطر ناک ترین ملک بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، یہ ایک ویڈیو ہے لیکن وہاں کمزور طبقتہ کہیں محفوظ نہیں ہے۔