مریم نواز کی ویڈیو نے آصف زرداری کو مشتعل کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)آصف علی زرداری نے کیوں اتحادیوں کے ساتھ چلتے چلتے یو ٹرن لیااس کی وجہ سامنے آگئی، شریف فیملی کی آصف زرداری کے خلاف لیکڈ ویڈیوز نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو سخت موقف اپنانے پر مجبور کیا.
اس حوالے سے اردو پوائنٹ کی ایک رپورٹ میں معروف صحافی ہارون الرشید کے ایک بیان شائع کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کو شریف فیملی کی لیکڈ ویڈیوز دکھائی گئیں جس پر وہ برہم ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار اپنے اتحادی رہنما زرداری کے خلاف نامناسب باتیں کر رہے تھے،اسی کے بعد آصف زرداری نے بھی دو ٹوک موقف اپنایا۔
جب آصف زرداری نے وہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا،اس کے بعد آصف زرداری کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں نواز شریف سے اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لانے کا مطالبہ کیا گیا۔
رپورٹ میں ہارون رشید کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کو یہ گلہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف آپس میں طے کر لیتے ہیں اور بعد میں ہم سے کہتے ہیں۔
پی ڈی ایم اگرچہ کمزور پڑ گئی ہے لیکن پیپلزپارٹی کو نکالا نہیں جائے گا۔اگر ن لیگ اور جے یو آئی والے استعفے دیتے ہیں پھر الیکشن ہوں گے اگر ان میں سے 50 سیٹیں پی ٹی آئی جیت گئی تو پھر کیا ہوگا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا عندیہ دیا ہےدوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں اور آخر میں سندھ اسمبلی سے استعفے دیے جائیں گے۔
دوسری طرف صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں۔ اللہ نےعقل دی ہوئی ہے، ہم اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں۔
میرے آصف زرداری اور میاں نوازشریف سمیت سب اتحادیوں سے رابطے ہیں پیپلزپارٹی سے مثبت جواب کی امید ہے پیپلزپارٹی نے استعفوں کے فیصلے کیلئے اپنی سی ای سی کا اجلاس بلا لیا ہے۔